اے مالک !ہمیں ہمارے اَعمال کی زَد سے بچا — ہمیں ایک دُوسرے کے حوالے نہ کر !— ہمیں اپنی رحمت اور اپنے فضل کے حوالے رکھ! — کیا یہ ممکن نہیں کہ جس قوم سے خطا ہو جائے،اُس پر بھی تیری عطا ہو جائے—ہو تو سکتا ہے! تُو اگر چاہے تو رات سے دن پیدا ہو،مُردہ سے زندہ پیدا ہو،خزاؤں سے بہار پیدا ہو،نفرت سے محبّت پیدا ہو— تُو چاہے تو مدّھم روشن ہو جائے۔ ہمارے مالک !ہم پر اپنی رحمت کے دروازے کھول، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہمیں عذاب سے بچا—!!