خوش نصیب ہے وہ بوڑھا —  جو حسرت و ندامت سے آزاد ہے، جو مطمئن ہے،  پُرسکون ہے،  آشنائے راز ہے، آگاہِ حقیقت ہے،  محرمِ ہستی ہے،  مکان و لا مکاں کے فرق کو جانتا ہے — جو قطرے اور قلزم کی وحدت سے آشنا ہے،  جو لذّتِ وجود سے آزاد ہے اور ہوسِ زر سے بے نیاز ہے —  جس کا حاصل کبھی لا حاصل نہیں ہو سکتا،  کیونکہ اُس کا حاصل اُس کی خود شناسی ہے!! —  اور جس نے اپنے آپ کو دریافت کر لیا، اُس نے سب کچھ ہی پا لیا!!  — ہمیشہ ہمیشہ کے لیے — ہمہ حال صاحبِ حال ہو گیا!!

Pages: 1 2 3 4 5 6