اپنے مستقبل پر یقین نہ ہو توشب بیداری عذاب ہے۔ شب بیداری بیدار مغز،  بیدار بخت اِنسان کے لیے نعمت ہے،  عطائے پروردگار ہے۔

 احسان ہے خالق کا اُن لوگوں پر، جن کو بیدار راتوں کا نصیب ملا ہے۔ نالہ ہائے نیم شبی، وجودِ آدم کی مقدّس ترین عبادات کا نام ہے۔  اِنسان، دِل والے اِنسان،  یقین و ایمان والے اِنسان کے آنسو،  نیم شب کے آنسو،  ستاروں سے زیادہ روشن اور شبنم سے زیادہ پاکیزہ ہوتے ہیں۔  انھی اشکوں کے دَم سے آباد ہے یہ دُنیا،  دُنیائے علم و آگہی،  دُنیائے عرفان،  دُنیائے باطن اور دُنیائے حقیقت !!

Pages: 1 2 3 4 5 6