لنگڑے نے سوچا اور فیصلے کے انداز میں بولا: ”تو بھائیو! سوچ کیا رہے ہو۔ آؤ بھاگ چلیں“
کہانی یہاں ختم ہو جاتی تو اچھا تھا،لیکن جب سے علامتوں نے کہانیوں کو بامعنی بنایا ہے، کہانیاں ختم نہیں ہوتیں۔
بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اندھا وہ اِنسان ہے جو اپنے عیب نہیں دیکھ سکتا۔ وہ اپنے آپ کو ”پرفیکٹ “ مانتا اور دُوسروں کو گمراہ سمجھتا ہے۔
بہرا وہ اِنسان ہے جو واہمے سنتاہے، خوشامد سنتا ہے لیکن حق کی بات کے لیے اُس کے کان بند ہیں۔ اُس کے کان ،اب کان نہیں ہیں۔
ننگا— ہر دُنیادار، غریب بیچارہ، خواہشات اور حاصل کے فرق میں پریشان رہنے والا، جس کا ہمیشہ یہی خیال ہے کہ لوگ اُس کے حصّے کا مال لُوٹ کر لے جائیں گے۔