تعریف سننے والے اِنسان کی اصلاح اُس وقت تک ممکن نہیں،جب تک تعریف کرنے والے کی اِصلاح نہ ہو۔ بہرحال تعریف حد سے نہیں بڑھنی چاہیے۔ تعریف کے باب میں سب سے زیادہ خطرناک وہ مقام ہے،جب کوئی کم ظرف اپنی زبان سے اپنی تعریف کر رہا ہو۔ یہ عذاب ہے۔ کوئی آئینہ اُسے اِس عذاب سے نہیں بچا سکتا۔ تعریف جہاں انعام ہے،وہاں سزا بھی ہے۔ تعریف صفت ساز بھی ہے اور صفت شکن بھی—لیکن اپنے منہ سے اپنی تعریف، اپنی اِنسانیّت کی تذلیل ہے۔