صادق تک رسائی ہی اصل صداقت ہے۔ صادق مل گیا تو سب صداقتیں مل گئیں۔  صادق کے مخالف راستے میں کِذب ہے، جہل ہے بلکہ ابو جہل ہے۔

صادق کے فرمان میں اپنی صداقتیں اور اپنی وضاحتیں شامل کرنے سے سچ میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ صادق اِلہام بولتا ہے، ہم ابہام بولتے ہیں۔

 قرآن اللہ کا کلام ہے، سچ ہے  — حق ہے۔  تفسیر انسان کی وضاحت ہے۔ ممکن ہے،  سچ نہ ہو۔  الہامی کتاب کی تفسیر صاحب ِ الہام ہی لکھ سکتا ہے۔  سچ کو سچ ہی رہنے دیا جائے،  اسے کوئی اور لباس نہ پہنایا جائے۔

Pages: 1 2 3 4 5