نہ آپؐ کے چہرے سے بہتر کوئی چہرہ ہے، نہ آپؐ کی آنکھ سے بہتر کوئی آنکھ ہو سکتی ہے۔ آپؐ نے چہرۂ حق دیکھا اور چشمِ حق میں آپؐ ہی محبوب ہیں۔
سچ تو یہ ہے کہ
یہی چہرہ نشانِ وجہُ اللہ
ورنہ رکھتا ہے کیا خدا چہرہ؟
مصطفےٰؐ آنکھ ہو ، خدا صورت
ہو خدا آنکھ ، مصطفےٰؐ چہرہ
سلام و دُرود ہو، والضّحیٰ کے چہرے کے لیے، اور تعظیم اور سجدہ، آپؐ کے بنانے اور چاہنے والے احسن الخالقین کے لیے!!