محبّت کرنے والوں کی اِبتلا سب سے سخت ہے۔  اپنی زندگی اور دوسرے کا خیال،  عجب بات ہے۔  راتیں اپنی اور باتیں کسی کی۔ یہ اِبتلا ازل سے ہے۔  اِس سے مفر نہیں۔ چاند کہیں ہوتا ہے اور چاندنی کہیں۔ ایسے لوگوں کا اور کوئی تعارف باقی نہیں رہتا،  سوائے اِس بات کے کہ —

ع            میں وہی ہوں مومؔنِ مبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

Pages: 1 2 3 4 5