ٹمٹماتے ہوئے مضطرب چراغ اکٹھے کر دیئے جائیں تو ایک عظیم چراغاں پیدا ہو سکتا ہے،  ورنہ چراغوں کے بجھ جانے کا اندیشہ ہے۔

اضطراب کی وجہ کچھ بھی ہو، اِس سے نجات کی صُورت وحدتِ افکار و کردار ہے اور اِس وحدت کا حصول ہی فضل ِ الہٰی ہے،  اور اِس کا طریقۂ کار ذکر ِ الٰہی ہے۔ ذکر ِ الٰہی ہر اُس عمل کو کہیں گے جس کا مدّعا رضائے حق ہو۔ اپنی منشا کو منشائے ایزدی کے حوالے کر دینے سے ہی اضطراب دُور ہو سکتا ہے۔ یہ بے عملی نہیں، یہ عظیم عمل ہے۔ انسانوں کا اتحاد،  رضائے الٰہی کے حصول کے لیے،  تا کہ یہ زندگی بھی با مُراد ہو اور آنے والی زندگی بھی بانصیب !!

Pages: 1 2 3 4 5