جب تک یہ زندگی اُس مقصد کے لیے نہ صَرف کی جائے جس مقصد کے لیے اِسے تخلیق کیا گیا ہے،یہ خوف کے عذاب سے نہیں بچ سکتی، اور وہ مقصد خالقِ ہستی نے واضح اور واشگاف الفاظ میں فرما دیا ہے۔
پیدا کرنے والے کی منشا کے خلاف جو زندگی ہو گی،خوف زدہ ہو گی۔ خالق سے دُوری جس شکل میں بھی ہو،ڈر پیدا کرے گی، اور خالق کا قُرب جس حالت میں بھی ہو،خوف سے نجات دے گا۔ فیصلہ انسان نے خود کرنا ہے۔