کیا خالق نے مخلوق کو مخلوق کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے؟
کیا خالق مخلوق سے ناراض ہے؟
کیا خالق مخلوق کو معاف نہیں کر سکتا؟
کیا اُس کی رحمت اُس کے غضب سے زیادہ وسیع نہیں ہے؟
اہل ِظاہر کو اِن سوالات کے جوابات سوچنے پڑتے ہیں۔ اہل ِ باطن پر جواب پہلے آشکار ہوتا ہے،سوال بعد میں بنتا ہے۔