جو انسان جتنا مؤثر ہو گا، اُس کا گناہ اُتنا ہی بڑا ہو گا۔ ہم اپنے گناہوں کو اپنے حلقۂ تاثیر میں سند بنا دیتے ہیں اور یوں ہم زیادہ سزا کے مستحق ہو جاتے ہیں۔ اگر توبہ برملا نہ ہو تو برملا گناہ معاف نہیں ہوتا۔ جتنے بڑے ہجوم میں جھوٹ بولا گیا ہو، اُتنا       بڑا    جھوٹ ہوتا ہے اور اُس کے لیے اُتنی ہی بڑی سزا ہے۔ اِس سے نجات کا واحد راستہ یہ ہے کہ اُتنے بڑے ہجوم میں توبہ کی جائے یا  آئندہ ہجوم کے سامنے آنے سے توبہ کی جائے۔

Pages: 1 2 3 4 5 6 7